امیگریشن نیوزپاکستان

سرور چوہدری نے صدارتی الیکشن میں کمالا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا

Pakistani-American Senior Democratic Leader Sarwar Chaudhry Endorses Kamala Harris for Presidential Election

نیویارک ( اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سینئر ڈیموکریٹ رہنما سرور چوہدری نے 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی اور کانگریشنل انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کمالا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ سرور چوہدری نے کمالا ہیرس کی حمایت کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اہم نکات پر روشنی ڈالی، جن کی بنیاد پر انہوں نے کمالا ہیرس کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرور چوہدری کا کہنا ہے کہ کمالا ہیرس کی صدارت امریکی تاریخ میں پہلی خاتون صدر کی حیثیت سے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹ جماعت ہمیشہ سے امیگرنٹس کے حق میں رہی ہے، خصوصاً مشکل وقتوں میں جیسے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جب ڈیموکریٹس نے بڑے شہروں کو پناہ گاہیں قرار دیا۔

سرور چوہدری نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس نے خواتین کے حقوق کی ہمیشہ حمایت کی ہے ۔- ڈیموکریٹس نے اپنے دور اقتدار میں کبھی بھی مسلم ممالک پر سفری پابندیاں نہیں لگائیں اور تمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹس نے فلسطین اور اسرائیل کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے، جو ایک پرامن مستقبل کی طرف قدم ہے۔

سرور چوہدری نے کہا کہ ڈیموکریٹس ہمیشہ متوسط اور مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح دیتے ہیں۔سرور چوہدری نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقعے پر اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور کمالا ہیرس کی حمایت کریں تاکہ ملک میں برابری، انصاف اور ترقی کا خواب حقیقت بن سکے۔ واضح رہے کہ 5 نومبر کو امریکی صدارتی اور کانگریشنل انتخابات ہو رہے ہیں، جن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی ہر صورت میں استعمال کریں۔

Pakistani-American Senior Democratic Leader Sarwar Chaudhry Endorses Kamala Harris for Presidential Election.

Related Articles

Back to top button