اوورسیز پاکستانیز

سرورچوہدری کی ڈسکہ الیکشن میں کامیابی پر نوشین افتخار کو مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے حلقہ 75ڈسکہ میںا پنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا، سرور چوہدری

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے مرکزی رہنما ، چیف ایڈوائزر سرور چوہدری نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر سیدہ نوشین افتخار کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے امیدواروں کی شکست ، جمہوریت، جمہوری قوتوں اور عوام کی فتح ہے ۔ اس فتح کو آئندہ بھی یقینی بنانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو باہمی اعتماد و تعاون کو قائم رکھنا ہوگا اور اسے فروغ دینا ہوگا۔ سرور چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑے نہ کرکے اپنے وعدے کی پاسداری کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی جمہوری و پارلیمانی نظام کی ضرورت ہے اور نظام کی مضبوطی کو یقینی بنانے کے لئے ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے۔

Sarwar Chaudhry, Daska Elections

Related Articles

Back to top button