" "
بین الاقوامی

سرور چوہدری کی صاحبزادی عروسہ سرور کا اعزاز،ہائی سکول میں تین ایوارڈ

عروسہ سرور چوہدری کوتعلیم کے شعبے میں ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر پریذیڈنٹ ایکسیلنس ایوارڈ، سائنس ایوارڈ اور اکیڈیمک اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز ا گیا

امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی جانب سے بھی عروسہ سرور کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت اور ایوارڈز ملنے پر سراہا گیا اور چاند رات کی تقریب میںخصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا

Arrosa Sarwar, New York, Sarwar Chaudhary نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت فارماسسٹ سرور چوہدری کی صاحبزادی عروسہ سرور چوہدری کو ان کے ہائی سکول کی جانب سے ان کی اعلیٰ تعلیم کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں تین اعلیٰ تعلیم ایوارڈز پریذیڈنٹ ایکسیلنس ایوارڈ، سائنس ایوارڈ اور اکیڈیمک اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔ یہ ایوارڈز عروسہ سرور کو سکول میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پیش کئے گئے، انہیں مبارکبا د پیش کی گئی اور ان کے تعلیمی کیرئیر کے سلسلے میں پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار بھی کیا گیا ۔
دریں اثناءامریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی جانب سے بھی عروسہ سرور کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت اور ایوارڈز ملنے پر سراہا گیا اور چاند رات کی تقریب میںخصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بازہ روحی نے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز سمیت کونسل کی ساتھی ارکان کے ساتھ پیش کیا ۔ اس موقع پر سرور چوہدری بھی موجود تھے ۔
سرور چوہدری نے تمام دوست احبا ب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی صاحبزادی عروسہ کو یوارڈ ز ملنے پر مبارکباد دی اور اپنی نیک اور پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کے بچوں کو کامیاب و کامران فرمائین اور انہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button