" "
اوورسیز پاکستانیز

سرورچوہدری اور مدثرچوہدری کا قاضی مشتاق، صوفی نذیر اور سردارسوار خان سے اظہارتعزیت

قاضی مشتاق سے ان کی والد ہ ، سردارسوار خان سے چھوٹے بھائی جبکہ صوفی نذیر محمد چوہدری سے ان کے صاحبزادے اور داماد کے انتقال پر اظہارافسوس کیا اور مرحومین کےلئے فاتحہ خوانی کی

نیویارک(اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سرور چوہدری اور مدثرچوہدری نے جمعہ کو بروکلین (نیویارک ) میں کشمیرکمیونٹی کی اہم شخصیات سے ان کے عزیز و اقارب کے انتقال کے حوالے سے اظہار تعزیت کیا ۔ سرورچوہدری اور مدثر چوہدری پہلے قاضی مشتاق علی کے گھر گئے جہاں ان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے کی جانیوالی فاتحہ خوانی و دعا میں شرکت کی اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔
بعد ازاں سرورچوہدری اور مدثرچوہدری بروکلین میں ہی مقیم صوفی نذیر محمد چوہدری کے گھر گئے اور چند ہفتے قبل اپ سٹیٹ نیویارک میں پیش آنیوالے کار حادثے میں ان کے صاحبزادے سکندر اقبال چوہدری اور داماد ناصر کی المناک اموات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی ۔بعد ازا ں سرور چوہدری اور مدثرچوہدری کشمیری کمیونٹی کے بزرگ رہنما و سابق ممبر کشمیر کونسل سردار سوار خان کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے کشمیر میںان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ۔
انہوںنے مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

SarwarChaudhry and Mudassar Chaudhry expressed their condolences with Qazi Mushataq Ali, Sardar Sawar Khan and Sufi Nazir Muhammad Chaudhry regarding the sad demises of their loved ones in Azad Jammu Kashmir.

Related Articles

Back to top button