پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک کے علاقے بروکلین میں31سالہ پاکستانی نوجوان سرمد احسان کا انتقال

سرمد احسان کو اپنے گھر پر ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا، کمیونٹی کا سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کے علاقے فلیٹ لینڈ، بروکلین میں جواں سال پاکستانی سرمد احسان د ل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ 31سالہ سرمد احسان مرحوم ، پاکستانی کمیونٹی کے رکن نعیم چوہدری کے اکلوتے صاحبزادے تھے ۔ بتایا گیا کہ سرمد احسان ایونیو این ، بروکلین پر واقع مسجد عائشہ کے باقاعدہ نمازی تھے ۔ سوموار،21اکتوبر کی صبح متوفی ( سرمد چوہدری ) نے معمول کے مطابق مغرب کی نماز گھر پر والد کے ساتھ ادا کیا جس کے بعد ان کے والد (نعیم چوہدری ) واک کے لئے چلے گئے جبکہ سرمد احسان ، دوسری منزل پر واقع ورزش کے لئے گھر میں بنائے ہوئے اپنے ”جم“ میں چلا گیا۔
متوفی کے والد نعیم چوہدری کے مطابق وہ واک کرکے واپس آئے تو انہوں نے اہلیہ سے کہا کہ وہ بیٹا (سرمد) ابھی اوپر سے نیچے نہیں آیا اور نہ ہی اوپر سے اس کے چلنے پھرنے کی کوئی آواز آرہی ہے ۔ نعیم چوہدری نے مزید کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹے کے کمرے میں گئے تو وہ ورزش کرنے والے میٹ پر بیٹھا ہوا تھااور جسم میں کوئی حرکت محسوس نہیں ہو رہی تھی ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ایمبولنس کو کال کی گئی ۔ ایمبولنس اہلکاروں کی جانب سے متوفی کو فوری طبی امداد دی گئی اور ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔
سرمد احسان پیشے کے لحاظ سے اکاو¿نٹنگ کے شعبے سے وابستہ تھے ، ان کے پسماندگان میں والدین کے علاوہ بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہے ۔ سرمد احسان ، اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ۔
سرمد احسان مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات 24اکتوبر کو مکی مسجد ، کونی آئی لینڈ ایونیو،بروکلین پرصبح دس بجے ادا کی جائے گی ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی نے نعیم چوہدری سمیت سوگواران سے سرمد احسان کی جواں سال موت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
مسجد عائشہ کے امام قاری عبدالقدوس خان کا کہنا ہے کہ سرمد مرحوم مسجد کے باقاعدہ نمازی تھے ۔ جس دن ان کا انتقال ہوا، اس دن بھی انہوں نے فجر اور ظہر کی نماز مسجد میں ادا کی۔ انتہائی نفیس، نیک انسان تھے ۔

31-Year-Old Pakistani Man, Sarmad Ahsan, Passes Away in Brooklyn, New York

Related Articles

Back to top button