پاکستانخبریں

پاکستانی کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت سرفراز چیمہ انتقال کر گئے

Pakistani American New York community activist Sarfraz Cheema passed away in Pakistan

پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) اور پیپلز پارٹی نیویارک اور یو ایس اے کی جانب سے سرفراز چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

سیالکوٹ (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت اور پیپلز پارٹی نیویارک کے سابق رہنما سرفراز چیمہ ، پاکستان میں انتقال کر گئے ہیں ۔ ان کے قریبی دوست و عزیز آغا ذوالفقار نے بتایا کہ سرفراز چیمہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ علالت کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے ۔ سرفراز چیمہ کو سیالکوٹ میں ان کے آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) اور پیپلز پارٹی نیویارک اور یو ایس اے کی جانب سے سرفراز چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرفراز چیمہ کافی عرصہ قبل امریکہ سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان منتقل ہو گئے تھے اور وہاں پر ہی مقیم تھے ۔

Related Articles

Back to top button