پاکستاناوورسیز پاکستانیز

عدنان شفیق کا سردار منظور خان پنور کے انتقال پر اظہارتعزیت

امریکہ بھر میں بسنے والے ساتھی سردار منظور خان پنور مرحوم کے سوگوار خاندان اور پیپلز پارٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، عدنان شفیق

کیلی فورنیا ( اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے رہنما عدنان شفیق نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما سردار منظور خان پنور کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ عدنان شفیق، ریحان شفیق اور فرحان شفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کیلی فورنیا سمیت امریکہ بھر میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی سردار منظور خان پنور مرحوم کے سوگوار خاندان اور پیپلز پارٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں، ان کی مغفرت فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں ،آمین۔

عدنان شفیق نے کہا کہ سردار منظور خان پنور کی وفات پارٹی اور پارٹی ساتھیوں کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی موت سے پید اہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سردار منظور خان پنور ایک سچے، نظریاتی اور جمہوریت پسند سیاسی رہنما اور دوستوں کے دوست تھے ۔ ہم ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے ۔

 

 

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

Related Articles

Back to top button