پاکستان
وزیر اعظم عمران خان سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ملاقات
ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی بھی موجود تھے،ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی
اسلام آباد (اردو نیوز )وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے یہاں ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عامر کیانی بھی موجود تھے۔ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آزاد کشمیر کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں (پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس ) اپنے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں شریک ہوں گی۔ تاہم کشمیر کے مسئلے پر دونوں پارٹیوں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے دونوں پارٹیاں مل کر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔