سابق چیف جسٹس ثاقب نثار امریکہ کیا کرنے آئے تھے ؟
ثاقب نثارکینیڈا کا دیا میر بھاشا ڈیم کےلئے فنڈ ریزنگ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تین روزہ نجی دورہ پر امریکہ آئے
ورجینیا میں اپنے عزیز ابنان کے ہاں قیام کیا، اپنے اعزازمیں دئیے گئے دو استقبالیہ میں شرکت کی اور پاکستان واپس روانہ ہو گئے
ورجینیا (اردو نیو ز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار امریکہ کا مختصر نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ۔ وہ کینیڈا کا دیا میر بھاشا ڈیم کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں کئے جانیوالے دورہ کرنے کے بعد امریکہ آئے اور ورجینیا میں اپنے ایک عزیز ابنان جوھری کے ہاں قیام پذیر ہوئے جہاں ان کی جانب سے ان کے اعزازمیں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ابنان جوھری کے قریبی عزیز و اقارب کے علاوہ تحریک انصاف ایل ایل سی کے سربراہ سجاد برکی ، عمران اگرہ ، عبدالمالک سمیت پارٹی کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی ۔
ثاقب نثار نے میری لینڈ کے اسلامک سنٹرآف بالٹی مور میں نماز جمعہ ادا کی جس کے بعد کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات اور سپرایگل ٹریول کے کرنل (ر) سعید اور اعجاز جنجوعہ نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ورجینیا اور میری لینڈ میں تقریبات کے دوران غیر رسمی بات کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے جتنے بھی فیصلے کئے ، پوری ایمانداری سے کئے اور ملک کے پسے ہوئے عوام کی بہتری کے لئے کئے ۔ سابق چیف جسٹس ورجینیا میں تین روزہ قیام کے بعد پاکستان واپس روانہ ہو گئے ۔