پاکستانخبریں

صحافی سمیع ابراہیم نیویارک سے پاکستان روانہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کیس کا سامنا کرونگا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 16 مئی کو اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو جاو¿نگا، سمیع ابراہیم کی نیویارک میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

نیویارک (اردونیوز ) بول ٹی وی کے پریذیڈنٹ اور سینئرصحافی سمیع ابراہیم ہفتے کو نیویارک سے پاکستان روانہ ہو گئے ۔پاکستان روانگی سے قبل کمیونٹی کی مقامی شخصیت محمد آصف کی جانب سے دئیے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر مقامی صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سمیع ابراہیم نے کہا کہ انہیں ایف آئی اے کی جانب سے جو نوٹس بھیجا گیا تھا ، اس کے خلاف ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ہائیوکرٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ مجھے امریکہ سے پاکستان واپس پہنچنے پر گرفتار نہ کیا جائے اور مجھے 16مئی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نیویارک سے واپس اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں اور سولہ مئی کو اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے ۔
واضح رہے کہ سمیع ابراہیم کو ان کے جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق ایک ”وی لاگ“ میں کئے جانے والے تبصرے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔

Related Articles

Back to top button