وائٹ ہاوس میں حجاب پہن کر پریس کانفرنس کرنے والی خاتون سمیرا فاضلی کون ہے ؟
وائٹ ہاوس میں حجاب پہن کر بریفنگ دینے والی خاتون کا نام سمیرا نور تھا جو کہ بائیڈن انتظامیہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل اکنامک کونسل کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں
سمیرا فاضلی ، یوسف فاضلی اور رفیقہ فاضلی کی صاحبزادی ہیں ۔ ان کے والد اور والدہ دونوں ڈاکٹر ہیں جو کہ کشمیر سے امریکہ منتقل ہوئے ۔سمیرا فاضلی نے 1996میں نکلوس سکول سے گریجویشن کی ۔ ہارورڈ کالج سے سوشل سائنسز میں بیچلر ڈگری حاصل کی بعد ازاں انہوں نے ییل کالج (Yale College) سے قانون میں جیورس ڈاکٹر (جے ڈی ) کی اعلیٰ ڈگری حاصل کی
نیویارک (محسن ظہیر سے ) وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کی بدھ ، 24فروری کو دی جانیوالی پریس بریفنگ میں ان کے ہمراہ حجاب پہنے ایک خاتون بھی موجود تھیں جنہوں نے جین ساکی کے ساتھ امریکی پریس کو اہم ملکی معاشی امور کے بارے میں بریف کیا ۔ وائٹ ہاوس کے پریس روم میں حجاب میں ایک خاتون کی پریس بریفنگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں میں تجسس پیدا ہوا کہ حجاب میںبریفنگ دینے والی خاتون کون ہے ؟
دراصل وائٹ ہاوس میںحجاب پہن کر بریفنگ دینے والی خاتون کا نام سمیرا نور تھا جو کہ بائیڈن انتظامیہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل اکنامک کونسل کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
سمیرا فاضلی ، یوسف فاضلی اور رفیقہ فاضلی کی صاحبزادی ہیں ۔ ان کے والد اور والدہ دونوں ڈاکٹر ہیں جو کہ کشمیر سے امریکہ منتقل ہوئے ۔سمیرا فاضلی نے 1996میں نکلوس سکول سے گریجویشن کی ۔ ہارورڈ کالج سے سوشل سائنسز میں بیچلر ڈگری حاصل کی بعد ازاں انہوں نے ییل کالج (Yale College) سے قانون میں جیورس ڈاکٹر (جے ڈی ) کی اعلیٰ ڈگری حاصل کی ۔
بائیڈن انتظامیہ میں شامل ہونے سے پہلے سمیرا فاضلی ،فیڈرل ریزرو بنک اٹلانٹا میں ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں ۔سمیرا فاضلی شادی شدہ ہیں ۔ سمیرا کی بہن یسریٰ فاضلی ، ہیومین رائٹس وکیل ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کے خصوصی سٹیٹس کے حوالے سے امریکی کانگریس میں کی جانیوالی سماعت کے دوران پیش ہو کراپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔
Sameera Fazili is an American attorney and community development finance expert who is a Deputy Director of the National Economic Council in the Biden Administration. Previously, she was working as the Director of Engagement for Federal Reserve Bank of Atlanta. Wikipedia