سیم خان تحریک انصاف نیوجرسی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب
ساجد ہ ارشد سینئر وائس پریذیڈنٹ ، احمد شاہین جنرل سیکرٹری ، عرفان محمود ایڈیشنل سیکرٹری منتخب ، انیلہ سیکرٹری ویمن سیکرٹری ، بصیر احمد انفارمیشن سیکرٹری، محمد وسیم بٹ فنانس سیکرٹری، عدنان بشیریوتھ کوارڈی نیٹر ز ہونگے
نیوجرسی(اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں صدارتی امیدوار سیم خان اور ان کے پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ سیم خان کے مطابق نیوجرسی سٹیٹ میں پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹوں میں سے ان کے حق میں 150سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ نیوجرسی سٹیٹ کے لئے صدر کے عہدے کے لئے سیم خان کے ساتھ ساتھ جو دیگر عہدیداران منتخب اور نامزد ہوئے ہیں ، ان میں ساجد ہ ارشد سینئر وائس پریذیڈنٹ ، احمد شاہین جنرل سیکرٹری ، عرفان محمود ایڈیشنل سیکرٹری ،انیلہ سیکرٹری ویمن سیکرٹری ، بصیر احمد انفارمیشن سیکرٹری، محمد وسیم بٹ فنانس سیکرٹری، عدنان بشیریوتھ کوارڈی نیٹر شامل ہیں ۔
نیوجرسی سٹیٹ انٹرا پارٹی الیکشن میں سیم خان کے پینل کی کور کمیٹی ممبرز، ایڈوائزی بورڈ اور سپورٹرز میں رضوان طالب،جاوید صابر، علی ذوالفقار ، آصف صدیقی ، خیام شاکر، احسن فاروقی، خورشید بھلی ، راو شوکت ،ا سلم ڈھلوں ، ذیشان اشرف،ارشد شیخ (کوارڈی نیٹر)،ابراہیم،طارق عزیز ، متین عباس، حنان ارشد، حمزہ ارشد سمیت دیگر شامل تھے جبکہ شعبہ خواتین میں ثمینہ خان ، انیلہ نقوی ، وحیدہ سہیل ، شاہین جیلانی ، انیس خان ، نزہت احمد، گلش اعوان ، فرینا انصاری ، افشاں راٹھور، شبانہ عابد، مصباح اختر، تہذینا حسن سمیت دیگر شامل تھیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف نیوجرسی میں رجسٹرڈ ممبرز کی 224ہے اور ان میں سے 112ارکان کی کامیابی کے لئے حمایت حاصل کرنا ضروری تھی جو کہ سیم خان نے حاصل کرلی۔
سیم خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے پینل کے تمام ساتھی ان کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے الیکشن میں انہیں ووٹ دئیے اور ان کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے ووٹ نہیں دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ختم ہو گئے ہیں ، اب ہم سب کو متحد ہو کر مل کر کام کرنا ہوگا اور عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانا ہوگا۔
سیم خان کا شمار پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی ہی نہیں بلکہ یو ایس اے کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے ۔ وہ ایک عرصے سے امریکی قومی ، ریاستی و علاقائی سیاست میں سرگرم کردار ادا کررہے ہیں بلکہ انٹر فیتھ کے حوالے سے بھی انہوں نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن اور اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ ساز ریلی میں بھی انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ نیوجرسی میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے سیم خان اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام پاکستان ڈے پریڈ ، کا شمار ، پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کے فلیگ شپ ایونٹس میں ہوتا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی سمیت یو ایس اے کے ساتھیوں کی جانب سے سیم خان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔
Sam Khan panel wins PTI New Jersey party elections
The presidential candidate, Sam Khan and his panel, won the overwhelming majority in the intra-party election of the PTI New Jersey. According to Sam Khan, more than 150 votes cast in his panel’s favor of the party’s registered votes in New Jersey State. Those who elected along with Sam Khan are Sajida Arshad Senior Vice President, Ahmed Shaheen General Secretary, Irfan Mehmood Additional Secretary, Anilna Secretary Women Secretary, Basir Ahmad Information Secretary Secretary, Mohammad Wasim Butt Finance Secretary, Adnan Bashirvath Coordinator.
To check live results
http://ptielections.co.uk/default/liveindexresults/