پاکستان

سیم خان نیوجرسی میں کاؤنٹی پلاننگ بورڈ ممبر مقرر

سیم خان نے کاؤنٹی بورڈ میںمنعقد ہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے۔سیم خان کی تقرری کا فیصلہ مڈل سیکس بورڈ آف کمشنر نے کیا

نیوجرسی (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سرگرم سماجی و سیاسی شخصیت سیم ابرار خان کو نیوجرسی سٹیٹ کی مڈل سیکس کاؤٹی پلاننگ بورڈ کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔
سیم خان نے کاؤنٹی بورڈ میںمنعقد ہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے۔سیم خان کی تقرری کا فیصلہ مڈل سیکس بورڈ آف کمشنر نے کیا ۔
عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سیم خان نے کاو¿نٹی کمشنر چارلس کینی اور مڈل سیکس کاؤنٹی ڈیموکریٹک چئیرمین کیون میک کیب کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے ۔
پاکستانی امریکن اور نیوجرسی کی کمیونٹی نے سیم خان کو مبارکباد دی ہے اور ان کی کامیابی و ترقی کے لئے اپنی پرخلوص اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button