سیم خان کا دبنگ اعلان ،نیوجرسی سے بڑی ریلی لیکر وزیر اعظم عمران خان کے استقبالیہ میں جائیں گے
سیم خان نے وزیر اعظم پاکستان نے21جولائی کو واشنگٹن ڈی سی میں استقبالیہ میں شرکت کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کےلئے ہفتے کو ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ کی قیادت میں نیوجرسی میں کمیونٹی اجلاس بلا لیا
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کی معروف سماجی شخصیت سیم خان نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوجرسی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان پر مشتمل ایک بڑی کار ریلی نیوجرسی سے واشنگٹن ڈی سی جائے گی جہاں وہ 21جولائی کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کمیونٹی کے اعزاز میں منعقد کئے جانیوالے گرینڈ استقبالیہ میں شریک ہو گی ۔کار ریلی اور استقبالیہ میں کمیونٹی کی بڑی تعداد میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے نیوجرسی میں پاکستان تحریک انصاف کے آفس آف دی انٹرنیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ کی قیادت میں خصوصی اجلاس ہوگا۔ سیم خان نے تحریک انصاف اور کمیونٹی ارکان کو نیوجرسی میں ہونیوالے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اجلاس میںشریک ہوں اور کار ریلی کو تاریخی بنانے کے سلسلے میں اپنی آراءسے آگاہ کریں اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل ہوں ۔
سیم خان نے کہا ہے کہ نیوجرسی میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کی بڑی تعداد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہیں گے ۔