پاکستاناوورسیز پاکستانیزخبریں

سیم خان کی نماز جنازہ یکم جون کو نیوجرسی میں ادا کی جائے گی

سیم خان کی نماز جنازہ جمعرات یکن جون کو نماز ظہر کے بعد مسجد الولی نیوجرسی میں ادا کی جائے گی، تدفین فاریسٹ گرین پارک قبرستان میں ہو گی

نیوجرسی ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے سابق سیکرٹری جنرل سیم خان کی نماز جنازہ جمعرات یکم جون کو دوپہر ایک بجے بعد نماز ظہر مسجد الولی ، نیوجرسی میں ادا کی جائے گی ۔

10 Olsen Avenue, Edison, NJ 08820

نماز جنازہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کے علاوہ اعلیٰ امریکی منتخب عہدیداراں کی بھی بڑی تعدادمیں شرکت متوقع ہے ۔

سیم خان جن کا نیوجرسی کے ہسپتال میںتین ہفتے کی علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا ، کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین فاریسٹ گرین پارک قبرستان نیوجرسی میں ہو گی ۔ جہاں کا ایڈریس درج ذیل ہے

535 Texas Road, Morganville, NJ 07751

سوگوار فیملی کی جانب سے دوست احباب اور کمیونٹی ارکان سے نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل ہے ۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں : الریان فیونرل ہوم
347-259-0055

Related Articles

Back to top button