پاکستان

ایشین سوسائٹی آف انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کا پہلا بڑا اجلاس نیوجرسی میں ہوگا

تنظیم کے قیام کا مقصد ایشین امریکن انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کے باہمی روابط کو فروغ دیناہے تاکہ سب ایک دوسرے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر مدد گار ثابت ہوسکیں

نیویارک (اردو نیوز ) ایشین امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کی قائم کی جانیوالی نمائندہ تنظیم ایشین سوسائٹی آف انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز(ASEAC)کا پہلا افتتاحی اجلاس 20فروری کواکبر ریسٹورنٹ نیوجرسی میں ہوگا۔ تنظیم کے قیام کا مقصد ایشین امریکن انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کے باہمی روابط کو فروغ دینا اور تنظیم کے پلیٹ فارم پر سب کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ سب ایک دوسرے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر مدد گار ثابت ہوسکیں
ایشین سوسائٹی آف انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کے فرائض ایشین امریکن کمیونٹی کے سیم خان ، عرفان محمود، ہارون نجم، راج بھاگیا، ایم ڈی راہل ، بدر بھٹی ، خورشید بھلی ، روچٹ پاٹیل، راجہ ساجد، کوئن زانگ، فیاض نواز، سرفراز افضل ، تمیز فاروقی ، وک سرکیا، عامر افتخار، روکی سنگھ ، پرویز ریاض، ہدریک شاہ ، راکیش شاہ اور ایرک زیڈک کریں گے ۔
اجلاس میں اہم امریکی منتخب قائدین سٹیٹ سینیٹرسیم تھامس، سٹیٹ سینیٹر پیٹ ڈائیگ نین ، اسمبلی ویمن نینسی پنکن، اسمبلی مین جیمل ہو لی ، اسمبلی مین راب کاربن چک ، مئیر ایڈیشن ٹام لینکی ، برنس وک مئیر بریڈ کوہن، فری ہولڈر وائن رچرڈ سن اور فری ہولڈر برائن لیوین خصوصی شرکت کریں گے ۔
تقریب میں ایشین سوسائٹی آف انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کئے جائیں گے ، عہدیداران اور ارکان کا تعارف کروایا جائے گا اور اس بات پر غور کیا جائے گا کہ تنظیم کو موثر اور فعال بنانے میں ارکان کیسے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

 

ASEAC, Asian Society of Engineers,Architect & Contractors to provide assistance to our business Community. ASEAC provides a full range of services satisfying the needs and concerns of its members. We help our members develop work force, win work and deliver work safely, ethically and profitably for the betterment of the communities in which they work. This Platform will provide assistance to our Construction professionals in their respective field. We will provide seminar,training and several Courses how to work with with government Portals like, School construction,Port Authority,Parks department, NYCHA, HPD and many other resources which our people not exploring, Our portal will also provide bid leads about private and public jobs available at various Dept. We will Assist and connect small Contractor with bond companies to obtain Bonds.

Related Articles

Back to top button