پاکستانی امریکن کونسل کے زیر اہتمام یوم جمہورئیہ پاکستان،کمیونٹی کی اہم شخصیات کی خدمات کا اعتراف
نیوجرسی میں یوم جمہورئیہ کی پروقار اور عظیم الشان تقریب میں قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، پاکستان زندہ آباد کے نعرے
پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے سینئر صحافی معوذ صدیقی ،کاشف حسین ،ڈاکٹرعمر فاروق، آغا خان ، محمد احمد جان اور پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے
تقریب کے انعقاد میں سیم خان، ڈاکٹرزبیر، نزہت احمد، شاہد خان ، نے کردارادا کیا ، پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے گائے گئے ، احتشام نقوی کی قیادت میں بوائز سکاو¿ٹ کی پرچم کشائی تقریب
یوم جمہورئیہ پاکستان پر پاکستانی قوم ، پاکستانی کمیونٹی کے امن کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں ، پاکستانی امن پسند قوم ہیں ، دنیا میں امن چاہتے ہیں ، تقریب سے مقررین کے خطابات
تقریب میں سانحہ نیوزی لینڈ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے کردارکو خراج تحسین پیش کیا گیا
نیوجرسی (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کونسل کے زیر اہتمام یہاں یوم جمہورئیہ کی شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر یوم جمہورئیہ منایا اور بانیان پاکستان کی خدمات اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔یوم جمہورئیہ کی پروقار اور عظیم الشان تقریب میں قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈیسن ہوٹل کا ہال مسلسل پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔تقریب کے انعقاد میں پاکستانی امریکن کونسل کے سیم خان، ڈاکٹرزبیر، نزہت احمد، شاہد خان سمیت ان کے ساتھیون نے کردارادا کیا ، پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے گائے گئے جبکہ احتشام نقوی کی قیادت میں بوائز سکاو¿ٹ کی ٹیم نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی ۔ تقریب میں سانحہ نیوزی لینڈ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے کردارکو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے پاکستان کی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے یوم جمہورئیہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور تنظیموں کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے۔کونسل کی جانب سے سینئر صحافی معوذ صدیقی ،کاشف حسین (PAYS)،ڈاکٹرعمر فاروق، آغا خان ، محمد احمد جان اور پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کمیونٹی کو یوم جمہورئیہ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس عہد کی تجدید کےساتھ یوم جمہورئیہ منا رہے ہیں کہ وطن عزیز کے سفیر بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔سیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہورئیہ پاکستان پر پاکستانی قوم ، پاکستانی کمیونٹی کے امن کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں ، پاکستانی امن پسند قوم ہیں ، دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک یا شخص ، پاکستان اور پاکستانیوں کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ۔ ہم یہاں سب کمیونٹیز کے ساتھ اور پاکستان میں پاکستانی عوام سب ہمسائیوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔ امن کے قیام میں سب کو اپنا کردارادا کرنا چاہئیے ۔
تقریب سے قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ ،ڈاکٹرزبیر ، محمد علی ، اسد کاشف ، فری ہولڈر اسد اخترنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہورئیہ پاکستان کے اس عہد کی تجدید کے ساتھ منانا چاہئیے کہ ہم دنیا میں خود کو ایک نمونہ کے طور پر پیش کرکے اپنے قول و فعل سے پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔
تقریب میں فرزانہ حقی اور سونو بٹ نے قومی نغمے بھی گائے جبکہ شہناز اخترنے بچوں کےساتھ ملکر علامہ اقبال کی دعا پر خصوصی پرفارمنس پیش کی ۔