سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، سلمان ظفر
سانحہ سیالکوٹ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا واقعہ نہیں بلکہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہے،پریانتھا کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں ، ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں
نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے ہیومین رائٹس ونگ کے پریذیڈنٹ سلمان ظفر کی جانب سے سیالکوٹ میں پیش آنے والے ایک دلدوز واقعہ میں سری لنکا کے شہری و سیالکوٹ کی ایک فیکٹری مینیجر کے قتل کی پرزور اور شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ سری لنکا کا شہری پریانتھا دیاواندا سیالکوٹ میں ایک فیکٹری میں مینیجر کا کام کرتا تھا جس جو فیکٹری میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا اور پھر لاش کو نذر آتش کر دیا۔
سلمان ظفر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا واقعہ نہیں بلکہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے حکومت کوئی موثر کارروائی نہیں کر رہی،جس کی وجہ سے اس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں وزیر دفاع نے جو بیان دیا ہے ، وہ بھی نہایت افسوسناک ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے ہیومین رائٹس ونگ کے پریذیڈنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہکرتے ہیں کہ اس واقعہ کے کرداروں کو گرفتار کر کے سنگین ترین سزا دی جائی اور آئندہ کے لئے ایسے اقدامات کرے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دوسرے ملکوں نے پہلے سے ہی اکیلا کر دیا ہوا ہے اور اس قسم کے واقعات سے ملک و قوم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
سلمان ظفر نے کہا کہ ہم مرحوم پریانتھا کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں ، ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو صبر و جمیل عطاءفرمائیں۔