اوورسیز پاکستانیز

جمہوریت نے عمران خان سے بہترین انتقام لیا ہے ، سلمان ظفر

عمران خان سے جمہوریت نے انتقام لیا ہے ، نئی حکومت چورراستوں سے آنیوالوں کے راستے بند کرے ، سلمان ظفر

امریکہ بھر میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی چئیرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی بے مثال سیاست کو سلام پیش کرتے ہیں،سلمان ظفر

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ہیومین رائٹس ونگ کے صدر سلمان ظفر نے کہا ہے کہ دوسروں کو رولانے کی دھمکیاں دینے والے عمران خان کو پاکستان کی جمہوریت اورعوام نے رولا کر رکھ دیا ہے۔اپنے بیان میں سلمان ظفر نے مزید کہاکہ عمران خان ایک چور راستے کے ذریعے حکومت میں آیا، عوام کا مینڈیٹ چرایا،جمہوریت نے عمران خان سے بہترین انتقام لیا ہے ۔

پیپلز پارٹی ہیومین رائٹس ونگ امریکہ کے صدر نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں کی میاں شہباز شریف کی قیادت میں بننے والی آئندہ متحدہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقتدار میں سلیکٹ ہو کر اور چور راستوں کے ذریعے آنیوالوں کے راستے بند کریں اور پاکستانی عوا م کو ایک مضبوط و مستحکم جمہوری نظام دیں

سلمان ظفر نے کہا کہ امریکہ بھر میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی چئیرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی بے مثال سیاست کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک بار پھر جمہوریت کو ایک سویلین ڈکٹیٹر سے نجات دلائی ہے ۔انشاءاللہ پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
سلمان ظفر نے کہا کہ عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دے کر دراصل عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرے گا اور عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کو دوبارہ منتخب ہونے کا موقع نہیں دے گی ۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button