اوورسیز پاکستانیزخبریں

انسانی حقوق کا عالمی دن کویوم تجدید عہد کے طور پر منانا چاہئیے ، سلمان ظفر

پی پی پی یو ایس اے ہیومین رائٹس ونگ کے صدر سلمان ظفر، نیویارک کے صدر ارشد عطاء، غلام عباس اور بلال مصطفی کا مشترکہ بیان

نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ہیومین رائٹس ونگ کی جانب سے دس دسمبر ، انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کو یوم تجوید عہد کے طور پر منایا جانا چاہئیے ۔ سلمان ظفر ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ امریکہ ، ارشد عطاءصدر نیویارک سٹیٹ ہیومن رائٹس ونگ ، غلام عباس سیکرٹری اطلاعات ہیومن رائٹس ونگ امریکہ اور بلال مصطفی، نائب صدر نیویارک سٹیٹ ہیومن رائٹس ونگ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔یہ خلاف ورزیاں مردوں ، عورتوں اور بچوں سب میں ہو رہی ہیں جس میں بچوں سے مزدوری کا کام لینا ، مردوں کا عورتوں پر ظلم وغیرہ۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے مسلہ ایک ملک کا نہیں ہے بلکہ دنیا کا ہے۔یاد رہے کہ انسانی حقوق کا عالمی منشور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دس دسمبر 1948 کو انسانی حقوق کا عالمی منشور پاس کر کے ا±س کا اعلان عام کیا تھا۔ اس کے بعد اسمبلی نے اپنے ممبر ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ بھی اپنے اپنے ملک میں اس کی تشہیر کریں ، اس کی اشاعت کریں اور لوگوں میں اس کا شعور پیدا کریں۔
سلمان ظفر نے کہا کہ تاریخ سے ثابت ہے کہ انسانی حقوق کا احترام اور تمام انسانوں کا وقار قائم رکھنے والی حکمرانی دنیا کو محفوظ تر اور مزید خوشحال جگہ بنا دیتی ہے۔ مگر تاریخ یہ بھی سکھاتی ہے کہ انسانی حقوق کا بہرصورت چوکس انداز میں تحفظ کیا جانا چاہیے۔
سلمان ظفر، ارشد عطائ، غلام عباس، اور بلال مصطفی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ امریکہ پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک سے گزارش کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھرپور توجہ دیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں۔

Related Articles

Back to top button