نیویارک میں صحت کی دیکھ بھال کے مواقع اور آپ کے حقوق
گپ شپ ۔۔۔سلمان ظفر
جیسا کے سب کو معلوم ہے کہ امریکہ میں اگر کوئی بیمار ہو جائے تو اس کے علاج کے لئے ہزاروں لاکھوں ڈالرزکا خرچہ ہو جاتا ہے۔بیماری کا علاج کروانے کے لئے اتنا زیادہ خرچہ کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے جن لوگوں کے پاس ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی وہ اپنی بیماری کا علاج نہیں کروا سکتے۔
اگر کوئی بیمار ہو جائے وہ اسپتال تو جا کر اپنا علاج کروا سکتا ہے۔ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جہاں اگر کوئی بیمار ہو اور اسپتال جائے تو اس کا علاج کر دیا جاتا ہے بلکہ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ اس کی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے۔اب جبکہ علاج تو کر دیا جاتا ہے مگر اگر کسی کے پاس ہیلتھ انشورنس یا میڈیکیڈ نہ ہو تو اس کے علاج کا بل اس کے گھر ڈاک کے ذریعہ بھیج دیا جاتا ہے۔
یہ بات ہو رہی تھی ہیلتھ انشورنس کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور سروس بھی دی جاتی ہے لانگ ٹرم(طویل مدتی ) یعنی گھر پر لمبے عرصے کے لئے علاج اور دیکھ بھال۔ اس سروس کا بھی بہت لوگوں کو نہیں پتا۔اگر آپ لونگ ٹرم کئیر لیتے ہیں تو اس میں آپ کو گھر پر ہر طرح کی سہولیات دی جاتی ہیں جس میں ڈاکٹر کے پاس آنے جانے کی سہولت، ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائنٹمنٹ ، دانتوں کا علاج، ویل چئیر، سننے کے لئے کان کا آلہ، گھر پر کھانا بھیجنا، تھیراپی، آنکھوں کا علاج اور بہت ساری سہولیات میسر ہیں ۔ اگر آپ ان سہولیات کے اہل ہیں تو ان سے مستفید ہونا آپ کا حق ہے ۔
آپ گھر پر اپنی نگہداشت او ر دیکھ بھا ل کے لئے آپ اپنے کسی فیملی ممبر،دوست یا جاننے والے کو بھی مقرر کر سکتے ہیں کہ جو ای ضابطہ کار اور قوائد کے تحت گھر پر آپ کی دیکھ بھال کا فریضہ انجام دے گا اور یہ کام اس کی جاب کے زمرے میں آئیگا جس کا اس کو معاوضہ بھی ادا کیا جائیگا۔یہ سب حاصل کرنے کے لئے آپ کے پاس میڈیکیڈ کا ہونا بہت ضروری ہے تا کہ آپ کو یہ سب کچھ مفت مل سکے۔ کمیونٹی کی اکثریت کو پتہ نہیں کہ میڈیکیڈ اور لونگ ٹرم کئیرکیسے لی جاتی یا وہ یہ سوچتے ہیں کہ شاید یہ سہولت ان کے لئے نہیں ۔ یہ درست نہیں ، اگر آپ اہل ہیں تو آپ ان سروسز سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔
ایسے امیگرنٹس کہ جو اسپانسرز ہو کر امریکہ آتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو یہ سہولتیں نہیں مل سکتیں کیونکہ وہ اسپانسر ہو کر آئے ہیں مگر ان کی یہ سوچ غلط ہے۔ ایسا کچھ نہیں کیونکہ ہیلتھ انشورنس ایک ایسی سروس ہے جو آپ لے سکتے ہیں اور اس کی کوئی بندش نہیں ہے۔
ہمارے بزرگوں کو جو کسی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں یا چلنے میں مشکل پیش آتی ہو ان کے لیے لونگ ٹرم کئیر لینا بہت ضروری ہے تاکہ ان کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے ہو سکے۔ان کی دیکھ بھال کے لئے اپنے کسی بالغ بچے ،عزیز یا جاننے والے کو بھی رکھا جا سکتا ہے، اس طرح سے دیکھ بھال میں زیادہ آسانی ہو جائے گی۔ہر کسی کے لیے صحت یاب رہنا بہت ضروری ہے اور خاص طور پر بزرگوں کی صحت کی طرف دھیان دینا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اس سب کے بارے آپ میرے ساتھ مشورہ کر سکتے ہیں اور میں آپ کو یہ سب دلا سکتا ہوں۔
میرا نام سلمان ظفر ہے اور مجھ سے ان نمبروں پر رابہ کیا جاسکتا ہے ۔
516-458-9521, 347-598-3011
اس کام کی کوئی فیس نہیں، سب مفت ہے۔