چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین کی وزیر اعظم شہباز سے اہم ملاقات
چوہدری سالک حسین نے ایسے وقت پر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی کہ جب ان کے اپنے چوہدری خاندان میں سیاسی اختلافات عروج پر ہیں
اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے اور وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین نے وزیر اعظم میاںشہباز شریف سے وزیر اعظم ہاو¿س میں اہم ملاقات کی ہے ۔ یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے کہ جب پنجاب اور اسلام آباد میں اتحادی حکومت کو سیاسی چیلنجز درپیش ہیں ۔
اس ملاقات کی ایک اور اہمیت یہ ہے کہ چوہدری سالک حسین نے ایسے وقت پر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی کہ جب ان کے اپنے چوہدری خاندان میں سیاسی اختلافات عروج پر ہیں اور چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے تیس جون تک کی مہلت دی ہے چوہدری شجاعت حسین ، شہباز شریف کی حمایت چھوڑ دیں ورنہ وہ اپنی الگ جماعت بنا لیں گے ۔
واضح رہے کہ چوہدری سالک حسین پر چوہدری وجاہت حسین نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے آصف زرداری سے ڈالرز مانگے تھے ۔ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری وجاہت حسین کی باتوں کو فضول قرار دیا گیا تھا ۔
دریں اثناءآصف زرداری اوربلاول بھٹو نے بھی وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں اتحادیوں کے معاملات زیر بحث آئے ہیں
اہم خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔۔ اردو نیوز یوا یس ا ے