واشنگٹن ڈی سی ( محسن ظہیر سے)مسلم امریکنز فار ٹرمپ کے سربراہ اور پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ساجد تارڑ نے یو ایس کانگریس کی بلڈنگ میں امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل منعقد ہونیوالی تقاریب میں خصوصی شرکت کی اور پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی نمائندگی کی ۔ اس موقع پر ساجد تارڑ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر اور امریکی کانگریس کے سپیکر مائیکل جانسن سے خصوصی ملاقات کی، انہیں اپنی ، پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔
واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں شدید سرد موسم کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اور ریلی سمیت تمام تقریبات ”اِن ڈور“(Indoor) ہو رہی ہیں ۔ ساجد تارڑ پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی ان چند اہم شخصیات میں شامل ہیں کہ جو تقریب حلف برداری سے قبل یو ایس کانگریس کی بلڈنگ میں حلف برداری کی سائیڈ لائینز پر منعقدہ تقریبات میں شریک ہوئے ہیں ۔ساجد تارڑ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ٹرم او ر اب دوسری ٹرم میں بھرپور حمایت کرنے والے پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی قائدین میں شامل ہیں۔
Sajid Tarar Attends Special Event Ahead of Donald Trump’s Inauguration, Meets Trump’s Son and Speaker