" "
خبریں

ساحر علی بگا کا اوور سیز پاکستانیوں کےلئے پہلا گانا23مارچ کو ریلیز ہوگا

گانے کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ٹی وی ون یو ایس اے کے سی ای او ریاض بابر ہیں۔ میوزک اور پوسٹ پروڈیوسر عابد علی، ڈائریکٹر آعیزہ عرفان ہیں

”ڈیجیٹل نیٹ ورک ایو ولوشن “کی جانب سے تیار کئے گئے نغمے “پاکستانی” کے پیچھے۔ اس نغمے کو سنگر ساحر علی بگا نے گایا اور کمپوز کیا ہے
اوور سیز پاکستانی ہر حال میں پاکستان کی ترقی اور تعمیر کے لئے حصہ ڈالنے میں پیش پیش ہوتے ہیں اور ہم یہ سب صرف پاکستان کی محبت میں کرتے ہیں،ریاض بابر
آعیزہ عرفان جو کہ اس گانے کی ڈائریکٹر اور اس پراجیکٹ آئیڈیاکی خالق بھی ہیں، گذشتہ 5 سال سے امریکہ میں مقیم ہیں
پاکستان میں رہنے والے اوور سیز پاکستانیوں کی محبت کو محسوس کرتے ہیں اور ان کو ایسے ہی یاد کرتے ہیں ،سنگر ساحر علی بگا

کراچی (اردو نیوز ) اور سیز پاکستانی دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوں ان کے دل پاکستان کے لیئے دھڑکتے ہیں۔ یہ ہی موضوع اور جذبہ کارفرما ہے ”ڈیجیٹل نیٹ ورک ایو ولوشن “کی جانب سے تیار کئے گئے نغمے “پاکستانی” کے پیچھے۔ اس نغمے کو سنگر ساحر علی بگا نے گایا اور کمپوز کیا ہے۔ شاعری آئی ایس پی آر کے مشہور نغموں(بڑا دشمن بنا پھرتاپے) کے خالق میجر عمران رضا کی ہے۔ گانے کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ٹی وی ون یو ایس اے کے سی ای او ریاض بابر ہیں۔ میوزک اور پوسٹ پروڈیوسر عابد علی، ڈائرکٹر آعیزہ عرفان ہیں۔
ریاض بابر، جو کہ گزشتہ 15 سال سے امریکہ میں مقیم ہیں اور کءنمایاں میڈیا آرگنائزیشن سے منسلک رہے ، کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی ہر حال میں پاکستان کی ترقی اور تعمیر کے لئے حصہ ڈالنے میں پیش پیش ہوتے ہیں اور ہم یہ سب صرف پاکستان کی محبت میں کرتے ہیں۔اسی محبت کو اس گانے میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
آعیزہ عرفان جو کہ اس گانے کی ڈائریکٹر اور اس پراجیکٹ آئیڈیاکی خالق بھی ہیں، گذشتہ 5 سال سے امریکہ میں مقیم ہیں اور پاکستان میں پی ٹی وی میں ڈرامہ پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ، ایمی ایوارڈ نومینیٹڈ ڈوکومینٹری ” دی امیریکن ڈریم پراجیکٹ” کی ریسچر بھی رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت ہماری روح میں بسی ہے اور ہم جہاں بھی چلے جائیں ماں دھرتی کا یہ پیار ہمارے ساتھ رہتاہے۔ میں امریکی زندگی کی اس چکا چوند میں بھی ہر روز وطن کو یاد کرتی ہوں اسی لئے اپنے ملک کو اس نغمے کے ذریعے ٹریبیوٹ دینے کا سوچا۔
کسی بھی اوور سیز پاکستانی ادارے کی جانب سے یہ اس نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔ سنگر ساحر علی بگا جو اب تک سو سے زیادہ قومی نغمے بنا چکے ہیں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں رہنے والے اوور سیز پاکستانیوں کی محبت کو محسوس کرتے ہیں اور ان کو ایسے ہی یاد کرتے ہیں جیسے وہ ملک کو یاد کرتے ہیں۔ اس گانے کے تکمیل میں ایم ٹی بی سی، جے ڈاٹ یو ایس اے، اور اوساکا بیٹریز پاکستان نے تعاون کیا ہے۔ اور پاکستانی امیریکنز کے جزبوں کی آواز کو سپورٹ کیا ہے۔ گانا 23 مارچ کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button