سعودی عرب میں ممتاز بنکار صفوت خالد کے اعزاز میں الوادعی تقریب
صفوت خالد پاکستانی معیشت میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ، ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ، تقریب میں شامل اہم شخصیات کا اظہار خیال
ریاض ( وسیم خان ) پاکستانی ماہرین نے سعودی عرب کی معاشی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ مضبوط بنکاری کا نظام کسی ملک کے اقتصادی ڈھانچہ میں بنیادی اور ریڑھ کی ہڈی کی ماند حیثیت رکھتا ہے۔
کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے پاس بنکاری کا مضبوط نظام موجود نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ممتاز بنکار صفوت خالد نے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی الودائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ پاکستان کے ذہین اور تجربہ کار بنکار مشرق وسطی کے بنکوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پاکستانی معیشت دان سعودی عرب کی معیشت کو ویژن 2030 کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
مقررین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر لبیک کرتے ہوئے پاکستان منتقلی کے صفوت خالد کے فیصلہ کو سراہا۔ انہوں کہا کہ صفوت خالد پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاءکی جانب سے صفوت خالد کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔تقریب میں فیاض محمود، نعمان سلیم، کامران، رضوان مرچنٹ، آصف محمود سرور مختار، سید خالد ظفر، سید مظہر حسین اور ڈاکٹر ندیم بھٹی نے بھی شرکت کی۔
Safwat Khalid Saudi Arabia