نیویارک:کمیونٹی رہنما سعید حسن کی کار کو حادثہ ، سعید حسن خیریت سے ہیں
New York: Community Leader Saeed Hassan Survives Car Accident in New Jersey, Escapes Unharmed
سعید حسن کی کار کو حادثہ نیوجرسی سٹیٹ میں پیش آیا جس میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم وہ خیریت سے رہے اور اللہ تعالیٰ نے خصوصی کرم فرمایا۔
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور نیویارک سٹیٹ سینیٹر سٹیو رھوڈز کے ڈارئریکٹر انٹر فیتھ سعید حسن کی کار کو اتوار19جنوری کو نیوجرسی میں حادثہ پیش آگیا ۔ بتایا گیا کہ سعید حسن کی کار کو حادثہ نیوجرسی سٹیٹ میں پیش آیا جس میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم وہ خیریت سے رہے اور اللہ تعالیٰ نے خصوصی کرم فرمایا۔
سعید حسن کے دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے سعید حسن کے کارحادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے تاہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا ہے کہ جنہوں نے انہیں اس حادثے میں محفوظ رکھا۔ سعید حسن نے ا ن تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں دعاو¿ں میں یاد رکھا۔
اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے ہیں ۔۔۔ ارد و نیو زیو ایس اے
New York: Community Leader Saeed Hassan Survives Car Accident in New Jersey, Escapes Unharmed