اردو اکادمی پاکستان کاسعید نقوی کےلئے پاکستانی کا قومی ادبی ایوارڈ
اردو اکادمی پاکستان کی جانب سے "قومی ادبی ایوارڈز" برائے 2021 اعلان کیا ہے جس میں ترجمے کےلئے ”حسن عسکری ایواراڈ“سعید نقوی کی کتاب ”اشتعال کی فصل“ کو دیا گیا ہے
نیویارک ( اردو نیوز ) اردو اکادمی پاکستان کی جانب سے “قومی ادبی ایوارڈز” برائے 2021 اعلان کیا ہے جس میں ترجمے کے لیے “حسن عسکری ایواراڈ” سعید نقوی کی کتاب ”اشتعال کی فصل“ کو دیا گیا ہے۔
سعید نقوی جو کہ نیویارک میں مقیم ہیں اور جن کا شمار پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف شاعروں ، ادیبوں میں ہوتا ہے ، اب تک دو درجن کتابوں کے ترجمے کر چکے ہیں جن میں کئی اہم کتابیں شامل ہیں؛ ”اشتعال کی فصل“(The Grapes of Wrath) انہی میں سے ایک ہے۔ اس کے مصنف جان اسٹائن بیک ہیں جنہیں نوبل انعام سے نوازا جا چکا ہے۔
سعید نقوی حلقہ ارباب ذوق، نیویارک کے بانی رکن ہیں اور متعدد بار جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔
حلقہ ارباب ذوق، نیویارک کے لیے سعید نقوی کا یہ ایوارڈ حاصل کرنا باعث اعزاز بھی ہے اور باعث فخر بھی۔ حلقے کی مجلس عاملہ اور تمام ارکان انہیں اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔