پاکستان

میٹ لائف سٹیڈیم میں نما ز عید کی اصل محر ک صدف عثمانی کےلئے بیسٹ مینیجر کا ایوارڈ

ایوارڈ IVMAانٹرنیشنل وینیوز مینیجر ایسوسی ایشن شکاگو نے دیا ، صدف عثمانی ہاسپٹل مینیجمنٹ کی ڈگری کے بعد میٹ لائف سٹیڈیم میں بطور مینجر خدمت انجام دے رہی ہیں

ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل وینیوز منیجر نامی تنظیم دنیا بھر کے اہم اداروں کے ایسے جواں سال منیجرز کو ان ی کارکردگی کی بنیاد پر یوارڈ دیتی ہے جو تیس سال سے کم عمر ہوتے ہیں
عید کمیٹی کے چیئرمین خواجہ خطیب اور ان کی ٹیم نے سٹیٹ لائف اسٹیڈیم میں نماز عید کے انعقاد میں معاونت کرنے پر صدف عثمانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ،ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی

نیوجرسی (اردو نیوز ) عید کمیٹی نیوجرسی کے زیر اہتمام میٹ لائف سٹیڈیم نیوجرسی میںنماز عید الالضحیٰ کے 50ہزار سے زائد کے تاریخی اجتماع کی اصل محرک صدف عثمانی کو بیسٹ مینیجر کا ایوارڈ پیش کیا گیا ہے ۔ صدف عثمانی میٹ لائف سٹیڈیم نیوجرسی کی مینیجر ہیں ۔ انہیں بیسٹ مینیجر کا ایوارڈایوارڈ IVMAانٹرنیشنل وینیوز مینیجر ایسوسی ایشن شکاگو کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ۔ صدف عثمانی ہاسپٹل مینیجمنٹ کی ڈگری کے بعد گذشتہ چارسال سے میٹ لائف سٹیڈیم میں بطور مینجر خدمت انجام دے رہی ہیں ۔ وہ معروف صحافی عارف افضال عثمانی کی صاحبزادی ہیں ۔
سال صدف عثمانی نے فیرلی ٹیکٹسن یونیورسٹی امریکہ اور انگلینڈ سے ہاسپٹیلیٹی مینیج منٹ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔اور اپنی تعلیم کی بنیاد پر ہی وہ امریکہ کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں منیجر گیسٹ سروس کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ جب کہ وہ ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کی ماسٹر ٹرینری اور پچھلے چار سال سالوں میں دو ہزار چھ سو، ادارے کے ملازمین کو تربیت بھی دے چکی ہیں۔ صدف عثمانی نے پچھلے ماہ شکاگو میں بیسٹ منیجر کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ جو ہر سال ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل وینیوز منیجر نامی تنظیم دنیا بھر کے اہم اداروں کے ایسے جواں سال منیجرز کو ان ی کارکردگی کی بنیاد پر یوارڈ دیتی ہے جو تیس سال سے کم عمر ہوتے ہیں۔ عید کمیٹی کے چیئرمین خواجہ خطیب اور ان کی ٹیم نے سٹیٹ لائف اسٹیڈیم میں نماز عید کے انعقاد میں معاونت کرنے پر صدف عثمانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جب کہ ایوارڈ جیتنے پر بھی خواجہ خطیب اور ان کی ٹیم نے صدف عثمانی کوخصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

Sadaf Usmani, MetLife Stadium

Related Articles

Back to top button