اوورسیز پاکستانیز

صدف جعفر کا نیوجرسی سے اسمبلی وومین کا الیکشن لڑنے کا اعلان

ڈسٹرکٹ16سے نیوجرسی جنرل اسمبلی ممبر کی امیدوار صدف جعفر اگر منتخب ہوتی ہیں تو نیوجرسی کی پہلی پاکستانی، ایشین و مسلم امریکن اسمبلی وومین ہوں گی

نیوجرسی (محسن ظہیر سے ) پاکستانی نژاد امریکن مئیر صدف جعفر سنٹرل نیوجرسی کے جنرل اسمبلی ڈسٹرکٹ۔16سے جنرل اسمبلی وومین کا الیکشن لڑیں گی۔ صدف جعفر اگر منتخب ہو جاتی ہیں تو نیوجرسی کی پہلی پاکستانی، ایشین و مسلم امریکن اسمبلی وومین ہوں گی۔ امریکی ریاست نیوجرسی کے سنٹرل جرسی کا اسمبلی ڈسٹرکٹ۔16 پرنسٹن، ساتھ براو¿نزوک، مونٹگمری، فلمنگٹن کے علاقوں پر مشتمل ہے ۔
صدف جعفر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ نیوجرسی کے منٹگمری ٹاو¿ن کی دو بار مئیر منتخب ہوئیں ۔ ان کی دوسری ٹرم دسمبر میں ختم ہوئی جس کے بعد انہوں نے اسمبلی وومین کے لئے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔38سالہ صدف جعفر شادی شدہ ہیں ، ان کی ایک چھ سال کی بیٹی ہے اور ان کے شوہر پرنسٹن یونیورسٹی میں ’ایرانی تاریخ ‘ کے پروفیسر ہیں ۔ صدف جعفر بھی پرنسٹن یونیورسٹی میں ہی ایشین سٹڈی اور تاریخ پڑھاتی ہیں ۔
صدف جعفر پیدائشی طور پر امریکی شہری ہیں ۔ وہ شکاگو میں پیدا ہوئیں جہاں ان کے والدین 1970کی دہائی میں کراچی (پاکستان) سے امریکہ آکر آباد ہوئے ۔
نیوجرسی میں ڈیموکریٹک نامزدگی کے لئے پرائمری الیکشن 8جون کو ہونے جا رہے ہیں ۔ اسمبلی ڈسٹرکٹ 16میں دو موجودہ اسمبلی ممبرز رائے فرائی مین اور اینڈریو ذوکر میں سے اینڈریو ذوکر کی نشست خالی ہو رہی ہے جہاں صدف جعفر ، اسمبلی وومین منتخب ہونے کے لئے طبع آزمائی کریں گی ۔اس ڈسٹرکٹ میں ایشین امریکن ووٹرز کی تعداد 12.5فیصد ہے ،35فیصد ڈیموکریٹس ، 25فیصد ریپبلکن اور 40فیصد آزاد ووٹرز ہیں ۔
صدف جعفر کا کہنا ہے کہ وہ نیوجرسی اسمبلی میں سنٹرل جرسی کی نمائندگی کے لئے موزوں ترین امیدوار ہیں ۔صدف جعفر نے اپنی انتخابی مہم کا اعلان 22فروری کو کیا اور اپنی انتخابی مہم کی ویب سائٹ بھی لانچ کر دی ہے ۔

For latest and Updated News – keep bisiting Urdu News USA – www.urdunewsus.com
۔

Related Articles

Back to top button