پاکستانخبریں

کورونا، آر ایس وی اور انفلوئنزا کا بیک وقت پھیلاؤ

امریکہ بھر میں ایک بار پھر کورونا ، کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون ، آر ایس وی جو کہ نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے اور انفلوئنزا وائرس بیک وقت پھیلے ہوئے ہیں

نیویارک ( اردونیوز ) امریکہ بھر میں ایک بار پھر کورونا ، کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون ، آر ایس وی جو کہ نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے اور انفلوئنزا وائرس بیک وقت پھیلے ہوئے ہیں ۔امریکی ادارے ، ماہرین اور ڈاکٹرز کی جانب سے امریکی عوام کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال سے مکمل آگاہ رہیں اور ہر ممکن تدابیر اختیار کریں ۔ ڈاکٹرز اور ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ وہ ویکسین بھی ضروری حاصل کریں اور بیمار ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز اور ہسپتالوں سے رجوع کریں ۔

امریکہ محکمہ برائے تدارک امراض ( سی ڈی سی ) کی جانب سے بھی شہریوں کو وائرسز کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں ۔ اسی طرح امریکہ کی ریاستی حکومتیں بھی شہریوں کو ویکسین کے حصول اور احتیاط کے مشورے دے رہیں ۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا، آر ایس وی اور انفلائنز ا وائرسز کے بیک وقت پھیلاو¿ کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں ۔ متاثرہ لاگو ں میں ایک ہی قسم کی علامات ظاہر ہوتی ہیں ۔ ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا جا رہاہے کہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فری ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ مرض کی تشخیص ہو اور اس کے مطابق علاج کروایا جا سکے ۔

Related Articles

Back to top button