مہر پٹھان روٹری کلب ویسٹ چیسٹرنیویارک کی صدر بن گئیں
ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر لورین رسل نے روٹری کلب ویسٹ چیسپٹر کی نئی پریذیڈنٹ مہر پٹھان سے ان کے عہدے کا حلف لیا
نئی صدر مہر پٹھان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا تے ہوئے اپنی ٹیم کی ارکان کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ،تقریب کے انعقاد میںڈسٹرکٹ گورنر الیکٹ علی راہی اور انکے ساتھیوں نے کردار ادا کیا
ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر لورین رسل نے روٹری کلب ویسٹ چیسپٹر کی نئی پریذیڈنٹ مہر پٹھان سے ان کے عہدے کا حلف لیا،نظامت کے فرائض روٹری کلب کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر مارٹی شل مین نے ادا کئے
روٹری کلب کے سینئر ارکان ڈسٹرکٹ گورنر ریورن ڈاکٹر جے لورین رسل ، پی ڈی جی ایرک سٹار برگ، پی ڈی جی محبوب احمد ، اے جی بینا احمد کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈز پیش کئے گئے
سیدعلی راہی آئندہ سال روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر کا عہدہ سنبھال لیں گے جو کہ سٹیٹن آئی لینڈ، مین ہیٹن، برونکس، ویسٹ چیسٹر ، نیویارک اور برموڈا پر مشتمل ہے
نیویارک (محسن ظہیر ) روٹری کلب ویسٹ چیسٹر کی سالانہ تقریب حسب روایت اس سال بھی منعقد ہوئی ۔ تقریب میں روٹری کلب ویسٹ چیسٹر کی نئی صدر مہر پٹھان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا تے ہوئے اپنی ٹیم کی ارکان کے ساتھ اپنی ذمہ داریاںسنبھال لیں ۔تقریب کے انعقاد میں روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر الیکٹ علی راہی اور ان کے ساتھیوں نے کردار ادا کیا۔ ویسٹ چیسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ پروقار تقریب میں روٹری کلب کے عہدیداران سمیت مقامی کمیونٹیز کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں برموڈا سے اے جی روٹری کلب پیرونیابراو¿ن نے خصوصی شرکت کی ۔
تقریب کی نظامت کے فرائض روٹری کلب کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر مارٹی شل مین نے ادا کئے جنہوں نے روٹری کلب ویسٹ چیسٹر کی پریذیڈنٹ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والی پریذیڈنٹ شازیہ علی راہی کو متعارف کروایا۔
بعد ازاں شازیہ علی راہی نے اپنی ٹیم کے ارکان وائس پریذیڈنٹ ڈین ایسپے زیٹو، خزانچی عائشہ علی راہی ، سیکرٹری اسماءعلی راہی ، کلب ممبر شپ چئیر فیروز پٹھان، کلب فاو¿نڈیشن چئیر ڈاکٹر نعیم ، فنانشل ایڈوائزر عبدالرحیم، کمیونٹی سروس چئیر مہر پٹھان، انٹر نیشنل سروس چئیر نیلسن ڈیاز، انٹر نیشنل سروس کو چئیر اسد صدیقی ، لوکل سروس پراجیکٹ چئیر ڈیو سگ نور، پبلک امیج چئیر انبرعلی راہی، سارجنٹ ایٹ آرمز شاہ زیب صدیقی کو مدعو کیا اور ان کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے روٹری کلب ویسٹ چیسٹر کی اہم خدمات پر روشنی ڈالی ۔
بعد ازاں روٹری کلب ویسٹ چیسٹر کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی اہم شخصیات اور روٹری کلب کے سینئر ارکان ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر جے لورین رسل ، پی ڈی جی ایرک سٹار برگ، پی ڈی جی محبوب احمد ، اے جی بینا احمد کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
اس موقع پر ایم ناصح ، فیروز پٹھان، مہر پٹھان اور نیلسن ڈیاز کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی طور پر کلب سروسز ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر لورین رسل نے روٹری کلب ویسٹ چیسپٹر کی نئی پریذیڈنٹ مہر پٹھان سے ان کے عہدے کا حلف لیا اور انہیں پریذیڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اپنے ہر تعاون کا یقین دلایا۔ مہر پٹھا ن نے روٹری کلب ویسٹ چیسٹر کی پریذیڈنٹ برائے سال 2023تا2024کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی ٹیم کو مدعوکیا اور ان کا تعارف کروایا۔ پریذیڈنٹ مہر پٹھان کی ٹیم میں پریذیڈنٹ الیکٹ انبرعلی راہی ، وائس پریذیڈنٹ ڈین ایسپی زیٹو، سیکرٹری اسماءعلی راہی ،خزانچی شازیہ علی راہی ، کلب ممبر شپ چئیر عائشہ علی راہی ، کلب فاونڈیشن چئیر ڈاکٹر نعیم ، فنانشل ایڈوائزر عبدالرحیم، کمیونٹی سروس چئیر فیروز پٹھان، انٹر نیشنل سروس چئیر نیلسن ڈیاز، انٹر نیشنل کو سروس چئیر اسد صدیقی ، لوکل سروس پراجیکٹ چئیر ڈیو سگ نور، سارجنٹ ایٹ آرمز شاہ زیب صدیقی اور پبلک امیج چئیر نادیہ علی راہی شامل ہیں۔
پریذیڈنٹ مہر پٹھان نے روٹری کلب ویسٹ چیسپٹر اور ٹیم ممبرز کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیاہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ علی راہی آئندہ سال روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر کا عہدہ سنبھال لیں گے جو کہ سٹیٹن آئی لینڈ، مین ہیٹن، برونکس، ویسٹ چیسٹر ، نیویارک اور برموڈا پر مشتمل ہے۔
تقریب مارٹی شل مین نے بطور کلیدی مقرر خطاب کیا جس میں انہوں نے روٹری کلب اور ارکان کے کردار کی اہمیت اور کردار کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔تقریب کے آخر میں شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور سب کا تقریب میں شرکت اور اسے کامیاب بنانے پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔
Rotary Club Westchester NY