خبریں

روشن اپنا گھر،حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار سکیم کا اعلان

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد (اردونیوز )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار اسکیم کا اعلان کردیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ’روشن اپنا گھر‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے ، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے بتایا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ، وزیراعظم عمران خان یہ منصوبہ لانچ کریں گے ، یہ منصوبہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے ، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔

Roshan Apna Ghar, Overseas Pakistanis

Related Articles

Back to top button