روز ویلٹ ہوٹل 31اکتوبر سے مستقل بند کرنے کا اعلان
روز ویلٹ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ویب سائٹ کے ہوم پیج پر واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے معاشی اثرات کی وجہ سے روز ویلٹ ہوٹل کو 31اکتوبر سے مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کو31اکتوبر سے مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ یہ اعلان ہوٹل کی جانب سے ہوٹل کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے ۔ ہوٹل 100سال کے بعد بند ہو رہا ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ویب سائٹ کے ہوم پیج پر واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے معاشی اثرات کی وجہ سے روز ویلٹ ہوٹل کو 31اکتوبر سے مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل کے کسٹمرز کا شکرئیہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ ایک سو سال تک ، خدمات انجام دینے پر فخر ہے ۔ ہوٹل کی ویب سائٹ پر انگلش میں درج ذیل اعلان لکھا گیا ہے ۔
Due to the current economic impacts, after almost 100 years of welcoming guests to “The Grand Dame of New York” The Roosevelt Hotel is regretfully closing its doors permanently as of October 31, 2020.
We have been honored to serve alongside our wonderful staff and to be a part of our many guests’ and clients’ lives and celebrations, who have graced us over these past nine decades.
For those guests with future reservations, we are working on communicating alternative accommodations.
We have enjoyed being as much a part of our guests’ stories as we have been an integral part of the history of Midtown Manhattan since 1924.