نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسر کی تنظیم PALSکے الیکشن
ڈیٹکٹو روحیل خالد ”PALS“کے پریذیڈنٹ منتخب ،دیگر عہدوں کے لئے اسد انور ، محمد عشرت ، محمد بھٹی، احتشام خان ، فیصل اعجازاور مہران فیاض کا انتخاب
نیویارک (اردونیوز )نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں فرائض منصبی ادا کرنے والے پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “ (PALS) کی نئی قیادت منتخب کر لی گئی ہے ۔ ڈیٹکٹو روحیل خالد ”PALS“کے پریذیڈنٹ منتخب کئے گئے ہیں جبکہ ایگزیکٹو باڈی کے دیگر عہدوں کے لئے اسد انور کو وائس پریذیڈنٹ ، محمد عشرت کو سیکرٹری فنانس، محمد بھٹی کو سیکرٹری ، احتشام خان کو ایونٹ کوارڈی نیٹر ، فیصل اعجاز کو سارجنٹ ایٹ آرمزاور مہران فیاض کو ریکارڈنگ سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے ۔”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “ کی قیادت کا انتخاب سوسائٹی کی جنرل ممبر شپ میٹنگ میں کیا گیا ۔ سوسائٹی کے نومنتخب صدر ڈیٹیکٹو روحیل خالد کا کہنا ہے کہ اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ، وہ اس پر پورا اترنے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے
تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں فرائض منصبی ادا کرنے والے پاکستانی امریکن پولیس کیپٹن وحید اختر ، کیپٹن عدیل رانا، کیپٹن مصباح، کیپٹن اویس خانزادہ اور کیپٹن آصف اقبال کے علاوہ ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ کاشف حسین ، پولیس بینولنٹ ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ سمیت چیف سیموئیل رائٹ اور دیگر پولیس حکام اور آفیسرز نے شرکت کی اور ”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “ کی نو مننتخب قیادت کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی اور مسلم امریکن پولیس آفیسرز اپنے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں ۔
Rohail Khalid elected as President PALS