اوورسیز پاکستانیز

ہیریسن روڈنی ، نیویارک پولیس کے چیف آف ڈیپارٹمنٹ مقرر

چیف آف ڈیپارٹمنٹ ٹیرنس مونو ہان جنہوں نے گذشتہ ہفتے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، کو مئیر ڈبلازیو نے سینئر ایڈوائزر برائے ریکوری سیفٹی پلاننگ مقرر کر دیا ہے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر کی جانب چیف روڈنی ہیریسن کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا چیف آف ڈیپارٹمنٹ مقرر کر دیا ہے ۔ نیویارک کے پولیس کمشنر ڈرموٹ شے کی جانب سے روڈنی ہیریسن کو چیف آفڈیپارٹمنٹ مقرر ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے خدمات کو سراہا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ چیف آف ڈیپارٹمنٹ ٹیرنس مونو ہان نے گذشتہ ہفتے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مئیر ڈبلازیو نے چیف مونوہان کو سینئر ایڈوائزر برائے ریکوری سیفٹی پلاننگ مقرر کر دیا ہے۔

Rodney Harrison, new NYPD Chief of Department

https://www.facebook.com/marvelous1raja/posts/4122940984451073

 

Related Articles

Back to top button