نثاراحمد کا ریاض فتیانہ کے اعزاز میں استقبالیہ
نثار احمد کے امریکہ کے دورے پر آئے رکن قومی اسمبلی اورچئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاءاینڈ جسٹس ریاض فتیانہ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
استقبالیہ سے خطاب کے دوران ریاض فتیانہ نے نثاراحمد کی میزبانی اور پاکستانی کمیونٹی ارکان سے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر ان کا شکرئیہ ادا کیا ،اوورسیز کمیونٹی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں
ریاض فتیانہ نے پاکستان کی مجموعی صورتحال اور اہم ملکی و قومی امور کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ، پاکستان کے حالات اور مستقبل کی بہتری کےلئے ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی دونوں کردار ادا کرنے ہونگے ، ریاض فتیانہ
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت نثار احمد کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاءاینڈ جسٹس ریاض فتیانہ کے اعزاز میں یہاں ٹیسٹ آف لاہور ریسٹورنٹ میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔استقبالیہ میں نثاراحمد کے قریبی دوست احباب کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ ریاض فتیانہ نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس برائے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے کنوینئر اور نیشنل کاو¿نٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی ہیں ۔
ریاض فتیانہ جب پہنچے تو نثار احمد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انہیں خوش آمدید کہا ۔انہوں نے ان کا تقریب میںشریک شرکاءسے تعارف کروایا۔ استقبالیہ سے خطاب کے دوران ریاض فتیانہ نے نثاراحمد کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں۔ ان کی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔ ریاض فتیانہ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی مجموعی صورتحال پر روشنی ڈالی اور اہم ملکی و قومی امور کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اور بہتر مستقبل کے لئے موجودہ حکومت اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات کی بہتری کےلئے ہم سب کو اپنا نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماع کردار بھی ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانی اپنے قول و فعل کے ساتھ ساتھ اپنے کردارسے ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریاض فتیانہ نے اپنے حالیہ دورہ نیویارک کے دوران اقوام متحدہ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی ۔ علاوہ ازیں انہوںنے اقوام متحدہ میں یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام ، یونیسف اور دیگر اقوام متحدہ کے اہم اجلاسوں میں شرکت بھی کی ۔
ریاض فتیانہ امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 26جولائی کو کینیڈا روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ دو اگست تک قیام کریں گے ۔