پاکستان
اہم ڈیموکریٹ کانگریس وومین کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
سان فرانسسکو ، بے ایریا سے تعلق رکھنے والی جیکی سپئیر سات بار کانگریس وومین منتخب ہو چکی ہیں اور ان کا شمار ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر ارکان کانگریس میں ہوتا ہے
سان فرانسسکو(اردونیوز)کیلی فورنیا ریاست سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ پارٹی کی کانگریس وومین جیلی سپئیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں کانگریس وومین کی امیدوار نہیں ہوں گی ۔ اس اعلان کو ان کی جانب سے کانگریشنل سیاست سے ریٹائرمنٹ تصور کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ آئندہ کانگریشنل مڈ ٹرم الیکشن آئندہ سال 2022میں منعقد ہوں گے ۔سان فرانسسکو ، بے ایریا سے تعلق رکھنے والی جیکی سپئیر سات بار کانگریس وومین منتخب ہو چکی ہیں اور ان کا شمار ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر ارکان کانگریس میں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گذشتہ چالیس سالوں سے مقامی ، ریاستی اور وفاقی سطح پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ انتخابی سیاست سے الگ ہو جائیں ۔