خبریں

رحمان ملک کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائیگا، سلمان بٹ

رحمان ملک پاکستان پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ ایک قومی رہنما کے طور پر ہمیشہ ملک و قوم کی سلامتی کے امور پر جراتمندی سے اپنا کردار ادا کرتے رہے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے وائس پریذیڈنٹ سلمان ملک نے پارٹی رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں سلمان بٹ نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ رحمان ملک کی مغفرت فرمائیں، ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
سلمان بٹ نے رحمان ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کے انتقال سے پارٹی کے ایک مخلص ، جرات مند اور بہادر ساتھی سے محروم ہو گئی ہے ۔رحمان ملک پاکستان پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ ایک قومی رہنما کے طور پر ہمیشہ ملک و قوم کی سلامتی کے امور پر جراتمندی سے اپنا کردار ادا کرتے رہے ۔ان کی کمی سے پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کے لئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ رحمان ملک کی سیاسی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button