" "
اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامیخبریں

رحمان ملک کی پہلی برسی، فاتحہ خوانی و دعا

First death anniversary of PPP leader and former interior minister Rehman Malik Observes

لاہور(احسن ظہیر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ و سابق سینیٹر رحمان ملک کو بچھڑے ایک سال ہوگیا۔رحمان ملک کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادے ، بھائی اور عزیز واقارب قبرستان گئے جہاں جا کر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھول چڑھائے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی رحما ن ملک کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی اپیل کی گئی اور رحمان ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ رحمان ملک ایک سال قبل کورونا کا شکار ہو ئے جس کے بعد وہ تین سے زائد ہفتوں تک وینٹی لیٹر پر رہے اور بالآخر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان ، جنرل سیکرٹری ملک علی اعوان ، پارٹی قائدین سیمی اسد، میاںبشارت ، شوکت بھٹہ ، ظفر چٹھہ ، حبیب میمن ، قیصر مصطفی خان، وجیش پرٹاپ، جیمز سپرئین، عبدالروف بھلی ، چوہدری اعجاز فرخ، سرور چوہدری، عذرا ڈار، ملک اقبال اعوان، شفقت تنویر، حبیب میمن، چانڈیو، سمیت دیگر کی جانب سے رحمان ملک کی پہلی برسی کے موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اپیل کی گئی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کی جانب سے رحمان ملک مرحوم کے عزیز و اقارب جاوید ملک ، خالد ملک اور علی رحمان سمیت دیگر سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

 

رحمان ملک مرحوم کے صاحبزادے علی رحمان ملک نے اپنے والد کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی زندگی کی اہم تصاویر اور یادیں ٹوئٹر پر شئیر کیں

First death anniversary of PPP leader and former interior minister Rehman Malik Observes

اردو نیوز

Related Articles

Back to top button