سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کورونا سے انتقال کر گئے
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کورونا سے انتقال کر گئے
اسلام آباد (اردو نیوز) سابق وزیر داخلہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر رحمان ملک کورونا سے انتقال کر گئے۔ وہ تین سے زائد قبل علیل ہوئے ، ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ۔
رحمان ملک کا آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے انہیں اسلام آباد کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر لگا دیا گیا
دو سے زائد ہفتے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد رحمان ملک منگل کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
امریکہ میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور ارکان کی جانب سے رحمان ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ خالد اعوان ، میاں بشارت ، سیمی اسد ، ذوالفقار بسرا، عبدالروف بھلی ، ظفر چٹھہ ، شوکت بھٹہ ، سلمان بٹ ، سلمان ظفر ، آفتاب قمر زیدی ، سید لطیف ڈالمیا، ارشد عطاء، راجہ اسد پرویز ، چوہدری اعجاز فرخ، سرور چوہدری ، مدثر چوہدری ، شفقت تنویر، فراست چوہدری ، راجہ ستار سمیت پارٹی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔
خالد اعوان نے امریکہ بھر میں موجود ساتھیوں سے رحمان ملک کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی درخواست کی ہے ۔