ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آگئی
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آگئی ہے ۔ ان کی کتاب کسی پبلشر کی جانب سے شائع کئے جانے کی بجائے امازون کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کنڈل پر شائع کی گئی ہے ۔لہٰذا کوئی بھی شخص اب نو ڈالرز 99سینٹ ادا کرکے آن لائن کتاب خرید سکتا ہے اور اسے آن لائن ہی پڑھ سکتا ہے ۔
کتاب کے سرورق پر ریحام خان کی تصویر شائع کی گئی ہے ۔563صفحات پر مشتمل کتاب میں ریحام خان نے اپنے حالات زندگی تحریر کئے ہیں جس میں انہوں نے اپنی شادی سے پہلے اور دو ناکام شادیوں کی رو داد بھی تحریر کی ہے ۔
یہ کتاب پاکستا ن میں الیکشن سے دو ہفتے سے کم عرصہ پہلے منظر عام پر لائی گئی ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے کتاب کی اشاعت سے قبل ہی اس کو متنازع قرار دیا گیا ہے جبکہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کتاب میں جو بھی لکھا ہے سب سچ لکھا ہے ۔
ریحام خان کی کتاب امازون پر اس لنک پر دستیاب ہے . https://www.amazon.com/Reham-Khan-ebook/dp/B07FDZT2HZ/ref=sr_1_1?ie=UTF8&qid=1531398717&sr=8-1&keywords=reham+khan
۔۔۔۔