امریکہ میں گھروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
گھروں کی قیمتوں میں اضافے کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ لوگ نہ صرف مہنگے گھر ہی نہیں خرید رہے بلکہ مہنگے گھروں کو مزید مہنگے داموں خرید رہے ہیں
۔”FMHPI “کے مطابق سال 2020میں امریکہ میں گھروں کی قمیتوں میں 11فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔
نیویارک (محسن ظہیر سے ) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جہاں امریکہ میں نظام زندگی ایک سال سے زائد عرصے تک تعطل کا شکار رہا اور معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچا وہاں ملک میں ہاو¿سنگ کی مارکیٹ میں صورتحال یکسر مختلف نظر آتی ہے ۔ نیویارک سمیت امریکہ کے تمام اہم اور بڑے شہروں حتیٰ کہ نواحی و دیہی علاقوں میں رئیل سٹیٹ (پراپرٹی) بالخصوص گھروں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہو گیا ہے اور مسلسل ہو رہا ہے ۔گھروں کی قیمتوں میں اضافے کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ لوگ نہ صرف مہنگے گھر ہی نہیں خرید رہے بلکہ مہنگے گھروں کو مزید مہنگے داموں خرید رہے ہیں ۔ نیویارک ، نیوجرسی ، شکاگو، لاس اینجلس، واشنگٹن ، میری لینڈ، ورجینیا ، کنکٹی کٹ ، ہیوسٹن سمیت بڑے شہروں میں یہ رجحان دیکھنے میں آرہا ہے کہ مارکیٹ میں کوئی گھر(پراپرٹی ) فروخت کےلئے آئی تو اس کے مہنگے دام مانگے گئے ۔ ان مہنگے داموں پر خریدار نے سودا طے کیا تو دوسرے خریدار سامنے آجاتے ہیں اور وہ طے شدہ قیمت سے زائد قیمت پر گھر(پراپرٹی )خریدنے کی پیشکش کر دیتے ہیں ۔
گھروں سمیت کمرشل سمیت دیگر رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میںاضافے کی ایک اہم بنیادہ وجہ شرح سود میں کمی ہے جسے کورونا وبا کے دوران کم کر دیا گیا تھا۔
یہاں تک دیکھنے میں آرہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ یا پراپرٹی مالکان ، مارکیٹ میں کوئی پراپرٹی (یا گھر ) فروخت کے لئے سامنے لاتے ہیں تو خریداروں سے کہتے ہیں کہ بولی لگائیں اور جو زیادہ بولی (زیادہ سے زیادہ قمت ) کی پیشکش کرے گا ، اسے وہ اپنا گھر فروخت کریں گے ۔ نیویارک میں بیشتر اوقات ایسا دیکھنے میں آرہا ہے کہ اگر کہیں کسی گھر کا ”اوپن ہاو¿س“ ہو رہا ہے تو وہاں گھر کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں پہنچ جاتے ہیںاور گھر پر میلہ کا سا سماں پیدا ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکہ بالخصوص بڑے گھروں میں رئیل سٹیٹ کی قیمتوں کے آسمان سے باتیں کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کورونا وبا کے دوران لوگوں کے پاس کورونا امدادی فنڈز سمیت دیگر مد میں پیسہ آیا اور لوگ اس سوچ کے پیش نظر کہ ان کے پاس ”ڈاو¿ن پیمنٹ “ کے خاطر خواہ رقم موجود ہے تو یہ ان کے لئے پراپرٹی خریدنے کا وقت ہے ۔ دوسری اہم وجہ ”ڈیمانڈ اینڈ سپلائی “ کے اصول کے پیش نظر بڑی تعداد میں خریداروں کے سامنے آنے کی وجہ سے ملک میں گھروں (رئیل اسٹیٹ) کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ملک میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں ۔ ان حالات کا رئیل اسٹیٹ مالکان بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے اور ان کا یہ کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کو زیادہ سے زیادہ قمت پر فروخت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے جس سے بھرپور انداز میں فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔