" "
پاکستان

مسلم امریکن کمیونٹی کا ارکان کانگریس رشیدہ طالب اور جمال بو مین کی بھرپور حمایت کا اعلان

New York's Muslims for Representatives Hosts Fundraising Dinner for U.S. Representatives Rashida Tlaib and Jamaal Bowman, Pledges Full Support in Elections

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی نے یو ایس اے کانگریس میں واحد فلسطنی نژاد امریکن کانگریس وومین رشیدہ طالب اور ویسٹ چیسٹر نیویارک سے کانگریس میں انسانی حقوق اور غزہ نگ بندی کے حوالے سے ایک بلند آواز کی پہچان رکھنے والے کانگریس مین جمال بو مین کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

”مسلم فار ریپری زینٹے ٹیوز “(Muslim for Representatives) کے زیر اہتمام لانگ آئی لینڈ میں کانگریس وومین رشیدہ طالب اور کانگریس مین جمال بو مین کے لئے خصوصی فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس ڈنر کے اہتمام میں مسلم امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین سید عدنان بخاری ، علی محمد اور عمران پاشا نے کیا ۔

Jamal Bowman and Rashida Talib at Muslims for Representatives event in New York
Jamal Bowman and Rashida Talib at Muslims for Representatives event in New York

فنڈ زیزنگ ڈنر سے خطاب کے دوران رشیدہ طالب اور جمال بو مین نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں اور انسانی حقوق و مظالم کے خلاف ایک بار پھر بلند آواز میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نسل کشی کے خلاف اور فوری جنگ بندی کے حق میں ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے دونوں ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ کمیونٹی آئندہ الیکشن میں ان کی ہر ممکن سپورٹ سے ان کی ایک بار پھر کامیابی کو یقینی بنائے۔

 

New York’s Muslims for Representatives Hosts Fundraising Dinner for U.S. Representatives Rashida Tlaib and Jamaal Bowman, Pledges Full Support in Elections

Related Articles

Back to top button