راشد ربانی اور وقار مہدی کو وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی بننے پر مبارکباد
عدنان شفیق، فرحان شفیق ، راشد غزنوی، ریحان شفیق اور ریاض حسین نے کی جانب سے راشد ربانی اور وقار مہدی کو مبارکباد
لاس اینجلس (اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے قائدین عدنان شفیق، فرحان شفیق ، راشد غزنوی، ریحان شفیق اور ریاض حسین(ہیوسٹن)نے پاکستان میں پارٹی کے سینئر ساتھیوں راشد ربانی اور وقار مہدی کو وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی بننے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیلی فورنیا سمیت امریکہ بھر میںبسنے والے پارٹی کے ساتھی انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی بخوبی ادا کریں اور سندھ کے عوام اور صوبے کے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ راشد ربانی اور وقار مہدی کا بطور معاونین خصوصی تقرر کرکے وزیر اعلیٰ سندھ بالخصوص پارٹی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ساتھیوں اور کارکنوں کی امنگوں کو پورا کیا ہے ۔