اسد چوہدری اور آصف چوہدری کو صدمہ ، راولپنڈی میں بہنوئی رانا شفیق احمد انتقال کر گئے
پی آئی اے کے سابق انجنئیررانا شفیق احمد مرحوم راولنڈی کی معروف سماجی شخصیات راشد مسعود چوہدری ، ارشد محمود چوہدری ، اسد علی چوہدری ، آصف ریاض چوہدری( ڈی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن ) کے بہنوئی تھے
راولپنڈی (اردونیوز ) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کے سابق انجنئیر اورشاہین انٹر پرائز یونائیٹڈ ڈپلومیٹک وئیر ہاؤس والے راشد مسعود چوہدری ، ارشد محمود چوہدری ، اسد علی چوہدری ، آصف ریاض چوہدری( ڈی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن ) کے بہنوئی رانا شفیق احمد ہفتہ کو راولپنڈی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم کی عمر 69تھی ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ ، دو بیٹے سعود شفیق،سعد شفیق اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔
رانا شفیق احمد مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کی دوپہر ڈیڑھ بجے پولیس فاؤنڈیشن کےنزدیک واقع مسجد قباءمیں ادا کی جائے گی ۔ مرحو م کے پی آئی اے میں کام کرنے والے سابق ساتھیوں، عزیز و اقارب کی جانب سے رانا شفیق احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
رانا محمد شفیق احمد کے نیویارک میں مقیم برادران نسبتی اسد علی چوہدری ، آصف ریاض چوہدری سے بھی پاکستانی امریکن کمیونٹی اور ان کے دوست احباب نے ان کے بہنوئی کی راولپنڈی میں وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں ۔