کمیونٹی کی سماجی شخصیت رانا رشید انتقال کر گئے
کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور سوگورا خاندان کے دوست احباب کی جانب سے مرحوم کے بیٹوں عمر رانا اور جہانزیب رانا سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے
نیویارک (اردونیوز ) کوینز میںمقیم پاکستانی کمیونٹی کی مقامی سماجی و کاروباری شخصیت رانا رشید بدھ کو یہاں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 73سال تھی ۔ وہ گذشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور ہسپتال میںزیر علاج تھے ۔ بدھ کوان کی طبیعت خراب ہوئی جو کہ سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔رانا رشید مرحوم کی نماز جنازہ مسجد ابو بکر ، فلشنگ، کوینز میں جمعرات کو صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور سوگورا خاندان کے دوست احباب کی جانب سے مرحوم کے بیٹوں عمر رانا اور جہانزیب رانا سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
رانا رشید کا پاکستان سے تعلق ساہیوال سے تھا ۔
Rana Rasheed passes away in Queens, New York