" "
بین الاقوامی

الیکشن 25جولائی کو ہونگے تو معجزہ اور نہ ہوئے تب بھی معجزہ ہونگے ، رانا نصر اللہ ایڈوکیٹ

پاکستان کے معروف قانون دان و سیالکوٹ بار کے سابق صدر رانا نصر اللہ خان سے اردو نیوز کا انٹرویو

نیویارک(اردو نیوز ) پاکستان کے معروف قانون دان و سیالکوٹ بار کے سابق صدر رانا نصر اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 25جولائی کو الیکشن ہونگے تو معجزہ ہونگے اور نہ ہوئے تب بھی معجزہ ہونگے ۔ یہ بات انہوں نے یہاں اپنے قریبی دوست رضوان یزدانی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہی ۔رانا نصر اللہ ان دنوں امریکہ کے نجی دورے پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی نتائج کا سپرپرائز ملے گا ،شاید نتائج ان کےلئے بھی سرپرائز ہوں کہ جو سرپرائز دینا چاہتے ہوں ،
رانا نصر اللہ نے کہا کہ پاکستان کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں کا موازنہ کیا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ امیدواروں کے ڈھیر کو ایک دوسرے سے بدل بھی دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

County Credit

سابق وزیر اعظم میاںنواز شریف کے کیسوں کے ممکنہ فیصلوں کے بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے اپنی مرضی سے کیس شروع کئے ہیں ، اپنی مرضی سے کیس ختم نہیں کر پائیں گے ۔ احتساب عدالت سے میاں نواز شریف کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو ان کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے آپشن ہونگے ۔
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر سیتا وائٹ کیس کا اعتراض اٹھانے سے متعلق سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار چوہدری کے کسی ایکشن پر ”مس فائر“ ہونا ان کے لئے زیب نہیں دیتا تاہم کسی بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اگر انتخابی عمل پر اعتراض اٹھایا جائے تو اسی کیس کی آئندہ مراحل میں پیروی کی جا سکتی ہے ۔
رانا نصر اللہ خان نے کہا کہ سیالکوٹ میں انتخابی دھاندلی کے 24میں سے 18کیسوں کا میں وکیل رہا ہوں ۔پاکستان میں امیدوار ساری توجہ ووٹوں کی دھاندلی پر توجہ دیتے ہیں جسے وہ عدالتوں میں ثابت نہیں کر پاتے ، دیگر پہلووں کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن کے درجنوں پہلو ہوتے ہیں ، کسی ایک پہلو میں بھی گڑبڑ ہو تو وہ دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button