" "
اوورسیز پاکستانیز

رانا اشفاق کا دورہ پاکستان ، رانا ثناءاللہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں

رانا اشفاق نے وزیر داخلہ کے علاوہ ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سے بھی خصوصی ملاقات کی ، اوورسیز کمیونٹی کے اہم معاملات کے بارے میں آگاہ کیا

نو مئی کے افسوسناک واقعہ کی اوورسیز پاکستانیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ نو مئی کے واقعہ میں ملوث کرداروں میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے،رانا اشفاق

لاہور (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت رانااشفاق نے اپنے پاکستان کے حالیہ دورہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سمیت اہم شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم پاکستانی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں رانا اشفاق نے پاکستانی حکام اور اہم شخصیات کو امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ، ان کے مسائل سمیت اہم معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءللہ سمیت پاکستانی قائدین نے رانا اشفاق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا عظیم سرمائیہ ہیں ۔پورا پاکستان اور پاکستانی قیادت اوورسیز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے سفیر ہیں ۔ وہ اپنے کام سے ملک و قوم کا نام روشن کریں

 

Rana Ashfaq, Mohsin Butt FIA
Rana Ashfaq, Mohsin Butt FIA

 

رانا اشفاق نے پاکستانی قائدین سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور ان کی آنیوالی نسلوں کے ملک و قوم سے رشتوں اور تعلق کو قائم اور فروغ دینے کے لئے ضروری ہے کہ جامع پروگرام پر عمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں کامیابیوں سے پاکستانی ہم وطن بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔دونوں کو اپنی اپنی کامیابیوں کے تجربات کو آپس میں شئیر کرنا چاہئیے ۔

رانا اشفاق نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ، پاکستان میں استحکام اور اداروں کا بلند مقام دیکھنا چاہتے ہیں ۔
رانا اشفاق نے کہا کہ نو مئی کے افسوسناک واقعہ کی اوورسیز پاکستانیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ نو مئی کے واقعہ میں ملوث کرداروں میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

Related Articles

Back to top button