خبریں

سلمان ظفر کا رانا عیش بہادر مرحوم کی جمہوری خدمات کو خراج تحسین

ضیاءآمریت کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے رانا عیش بہادر عظیم ساتھی تھے ۔ جمہوریت اور پارٹی کارکنوں کےلئے خدمات یاد رکھی جائیں گی ، سلمان ظفر

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ہیومین رائٹس ونگ کے پریذیڈنٹ سلمان ظفر نے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما رانا عیش بہادر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ رانا عیش بہادر مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
سلمان ظفر نے کہا کہ ضیاءآمریت کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے رانا عیش بہادر ایک عظیم سیاسی رہنما اور ساتھی تھے ۔ جمہوریت اور پارٹی کارکنوں کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ امریکہ بھر میںموجود پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی ، رانا عیش بہادر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو رہیں گے ۔

Related Articles

Back to top button