مسلم امریکن رانا عبدالحامد کانگریس الیکشن سے دستبردار
رانا عبدالحامد کا کہنا ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیوں میں نہ صرف ان کے حلقہ نیابت سے ان کو بلکہ ان کی کمیونٹی کو باہر کر دیا گیا ہے
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ بارہ سے کانگریس کی مسلم امریکن خاتون امیدوار رانا عبدالحامد نے کانگریس الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔
Today, I am formally ending my bid for Congress after the court’s undemocratic map removed me and my community from #NY12.
I want to thank our team, our volunteers, our donors, my mom and dad, and our movement allies. This is not the end. See you soon NYC.
Full statement below pic.twitter.com/uBXXQ2Gd33
— Rana Abdelhamid رانا عبدالحميد (@RanaForNY) May 31, 2022
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رانا عبدالحامد کا کہنا ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیوں میں نہ صرف ان کے حلقہ نیابت سے ان کو بلکہ ان کی کمیونٹی کو باہر کر دیا گیا ہے ۔ نئی حلقہ بندی کے پیش نظر وہ نہیں سمجھتی کہ اس حلقے سے ان کے الیکشن لڑنے کے کوئی معنی ہیں ۔ اپنے ٹویٹ میں رانا نے کہا کہ
میں اپنی ٹیم، اپنے رضاکاروں، ہمارے عطیہ دہندگان، میری ماں اور والد صاحب، اور ہمارے تحریک کے اتحادیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ ہم دوبارہ بھی ملیں گے ۔